عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کیلئے نئے روپ نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

مر خان نئی فلم میں پہلی بار بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

بدھ 28 جون 2017 11:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) بالی ووڈ ادا کار عامر خان کی نئی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے نئے روپ نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان ہر فلم میں کچھ نیا کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی ہر فلم کی کہانی الگ اور متاثر کن ہوتی ہے اور وہ ہر فلم کے لیے مختلف اور حیران کن روپ اختیار کرتے ہیں ۔

بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان نے ناقابل یقین حد تک اپنا وزن بڑھایا اور 95 کلو وزن کے بعد انہیں صحت کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر وہ پیچھے نہ ہٹے، پھر صرف ایک سین کیلئے عامر خان نے واپس اپنا وزن کم بھی کیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا سلسلہ نہ صرف ہندوستان بلکہ چین میں بھی ایسا قائم ہوا کہ فلم چین میں 1000 جبکہ مجموعی طور پر 2000 کروڑ کرنے والے پہلی بھارتی فلم بن گئی۔

(جاری ہے)

عامر خان نئی فلم میں پہلی بار بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے اور عامر خان فلم کا 70 فیصد معاوضہ وصول کریں گے جو بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے یہی وجہ ہے کہ ’’ٹھک آف ہندوستان‘‘ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور مداح فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’’ٹھک آف ہندوستان‘‘ کیلئے اپنے نئی روپ کی تصویر پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ نئے روپ میں آنے کے لیے عامر خان کو کئی تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑا کیوں کہ تصویر میں ادکار نے اپنے کان اور ناک چھدوائے ہوئے ہیں۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھی اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ایک تصیر شیئر کی جس میں وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’’ٹھک آف ہندوستان کے سیٹ پر موجود ہیں۔۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 11:51:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :