شادی صرف پیسے کی بربادی ہے، سلمان خان

محبت یا عشق جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتا ،مجھے تو ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی،انٹرویو

بدھ 28 جون 2017 13:14

شادی صرف پیسے کی بربادی ہے، سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں جبکہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔اپنے اس انٹرویو میں سلمان خان نے شادی، گھرانوں میں رشتہ داری اور آپس کی برابری کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ محبت یا عشق جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ انہیں تو ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

البتہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے اور کس جگہ پر کس طرح کی ہے۔جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ان کی اپنی شخصیت میں کیا تبدیلی آئی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا، میں اب بھی رکشے میں سفر کرتا ہوں اور سائیکل چلاتا ہوں۔ انہوں نے اپنے تکلیف دہ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ چاروں طرف سے مایوسی اور ناامیدی میں گھر چکے تھے تاہم اس دور کے بارے میں انہوں نے کسی سے بات نہیں کی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ان حالات اور ان سے وابستہ کیفیت سے باہر آگئے۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:14:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :