سنی لیونی نے خود پر بننے والی فلم کو نا پسند کر دیا

اتوار 9 جولائی 2017 13:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) سال 2016میں ریلیز کی گئی سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی فلم’’ موسٹلی سنی’’ نے روٹن ٹوماٹو پر 33فیصد ریٹنگز حاصل کی ہے اور دیگر تنقیدی سائٹس پر بھی کم ریٹنگز رہی ہیں۔شروع شروع اس فلم کو بولی وڈ اداکارہ کی آپ بیتی قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ فلم شہ سرخیوں کی زینت تب بنی جب سنی لیونی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ یہ فلم بھارت میں ریلیز کی جائے۔

سنی لیونی کا ماننا ہے کہ یہ ڈاکیومنٹری فلم ان کی زندگی کے بجائے ان کی زندگی پر کسی کی رائے ہے۔ایک گھنٹہ 23منٹ طویل یہ فلم درحقیقت ویسی نہیں ہے جس کی امید سنی نے کی تھی جب وہ فلم سائن کر رہیں تھی۔ لیکن پھر بھی ناظرین، اداکارہ کی زندگی وہ پہلو جو انہوں نے کبھی نہیں دیکھا ، دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 13:31:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :