ہر فلم میں منفرد کردار نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، اکشے کمار

اتوار 23 جولائی 2017 14:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ان کا فلموں کی پیشکش قبول کرنے کا معیار دلچسپ سکرپٹ ہے۔

(جاری ہے)

اداکار اکشے کمار نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اسی فلم میں کام کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں جس کا سکرپٹ انہیں دلچسپ لگتا ہے،ان کی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہر فلم میں وہ منفرد کردار نبھائیں تاکہ ان پر ایکشن ہیرو یا کامیڈی ہیرو کی مخصوص چھاپ نہ لگ جائے،وہ چاہتے ہیں کہ وہ ایسے ہیرو بنیں جس کے بارے میں لوگ یہ رائے دیں کہ یہ ہیرو تو ہر طرح کا کردار نبھا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی نئی فلم ٹوائلٹ: اک پریم کتھا کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ فلم میں وہ ہٹ کر کردار نبھا رہے ہیں،کہانی سبق آموز ہے،امید ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی،فلم میں ان کی ہیروئن بھومی پیڈ نیکر ہوں گی،فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/07/2017 - 14:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :