ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر تھور سیریز کی فلم ریگنوروک کا نیا ٹریلر ریلیز‘فلم 3نومبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی

منگل 25 جولائی 2017 13:10

ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر تھور سیریز کی فلم ریگنوروک کا نیا ٹریلر ریلیز‘فلم 3نومبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ایک بار پھر سے تھور کی نئی آزمائش پھر کڑا امتحان۔ کیلی فورنیا میں جاری کامک کون ایونٹ کے دوران ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر تھور سیریز کی فلم ریگنوروک کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔کیلی فورنیا میں جاری ہے رنگا رنگ کامک کون میلہ، جس کے دوران ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم تھور ریگنوروک کی نئی سنسنی خیز جھلکیاں جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

کہانی ایک بار پھر گھومتی نظر آئے گی تھور کے گرد جس کے سامنے ہے اس بار نیا امتحان۔ تھور سے اس کا ہتھوڑا چھین کر کردیا جاتا ہے ساکار سیارے پر قید۔ جہاں سے نکلنے کیلئے کرنا پڑے گا اسے سفاک ہیلا سے کڑا مقابلہ۔فلم کے مرکزی کرداروں پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے کرس ہیمسورتھ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، بینڈکٹ کمبربیچ، ادریس ایلبا، اور کیٹ بلینچیٹ۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 13:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :