فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل

بدھ 23 اگست 2017 10:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ کی نئی فلم’’ گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز روہیت شیٹھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مشہور کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کی چوتھا سیکوئل ہے جو مزاح اور ایکشن سے بھرپورہے۔ اس کی پہلی فلم 2006ء میں ریلیزہوئی تھی۔ فلم میں مشہور اداکار تبو، پرینیتی چوپڑا، اجے دیوگن، تشار کپور، ارشدوارثی اورنیل نتین مکیش شامل ہیں۔فلم 20 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 10:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :