جارج اور امل کلونی کا لاء سنٹر کو ایک ملین ڈالر کا عطیہ

بدھ 23 اگست 2017 11:41

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی قانون دان اہلیہ امل نے ایک امریکی ٖغیر منافع بخش تنظیم کو ایک ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

سائوتھرن پاورٹی لاء سنٹر نامی تنظیم مقامی سطح پر انتہا پسندوں اور نفرت پھیلانے والے گروپس کو مانیٹر کرتی ہے ،تنظیم کو ایک ملین ڈالر کا عطیہ کلونی فائونڈیشن فار لاء کی طرف دیا گیا ہے جس پر سائوتھرن پاورٹی لاء سنٹر کے صدر رچرڈ کوہن نے جوڑے کا شکریہ ادا کیا ہے۔عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے جارج کلونی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لسانی اور نسلی نفرت کے خلاف ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

وقت اشاعت : 23/08/2017 - 11:41:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :