بریڈ پٹ کوانجلینا جولی کے ساتھ فرانسیسی جائداد پر جاری عدالتی لڑائی میں ایک اور جیت حاصل

بدھ 20 مارچ 2024 13:36

بریڈ پٹ  کوانجلینا جولی کے ساتھ فرانسیسی  جائداد پر جاری عدالتی لڑائی میں ایک اور جیت حاصل
فرانس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) بریڈ پٹ نے سابق اہلیہ انجلینا جولی کے ساتھ فرانسیسی انگور کے باغ اور جائیداد پر جاری عدالتی لڑائی میں ایک اور جیت حاصل کی ہے۔2021 میں انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد خفیہ طریقے سے فرانسیسی انگور کے باغ اور جائیداد ’’چیٹو میراول وائنری ‘‘میں موجود اپنے حصص روسی ٹائیکون یوری شیفلر کو 64 ملین ڈالر میں فروخت کر دیئے تھے جس کے خلاف بریڈ پٹ عدالت میں چلا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے فرانسیسی عدالت نے بریڈ پٹ کے موقف کے حق میں فیصلہ دیا ہے تاہم تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں ۔دی سن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لکسمبرگ اور امریکہ سمیت مختلف دائرہ اختیار میں بریڈ پٹ کی یہ لگاتار تیسری جیت ہے۔

(جاری ہے)

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق اس قانونی چارہ جوئی میں بہت طویل سفر طے کرنا ہے، لیکن اس وقت رفتار یقینی طور پر بریڈ کے ساتھ ہے۔

مشترکہ جائداد چیٹو میراول وائنری پر تنازعہ جولی کے اپنے حصص کی خفیہ فروخت سے پیدا ہوا جو کہ مبینہ طور پر ایک معاہدے کی خلاف ورزی تھی جس کے مطابق انجلینا جولی کو اپنے حصص کسی اور کو فروخت کرنے سے پہلے پٹ کو حصص خریدنے کا موقع دیا جانا چاہیئے تھا۔بہر حال، یہ قانونی جنگ پٹ اور جولی کے ہائی پروفائل کیس کا محض ایک اور باب ہے جو پہلے بچوں کی تحویل کے گرد گھومتا تھا اور اس وقت شروع ہوا جب 2 سال کی شادی کے بعد 2016 میں جوڑے کی طلاق ہوگئی۔
وقت اشاعت : 20/03/2024 - 13:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :