اداکار ببرک شاہ نے اپنی نئی فلم کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی

ْفلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ، رواں سال کے آخر میں فلم کا کیمرہ اوپن کردینگے

منگل 19 ستمبر 2017 13:43

اداکار ببرک شاہ نے اپنی نئی فلم کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) نامور اداکار ببرک شاہ نے اپنی نئی فلم کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ببرک شاہ نے اپنی فلم ’’ مولا وے‘‘ کی نمائش کے بعد اب نئے پروجیکٹ کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ،آج کل وہ فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں اور رواں سال کے آخر میں فلم کا کیمرہ اوپن کر دیں گے جس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فلم میں ہدایتکاری کے فرائض بھی ببرک شاہ خود انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :