امیتابھ بچن کا فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:56

امیتابھ بچن کا فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے رشی کپور کے ساتھ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم میں رشی کپور کے باپ کا کردار اد اکرنے پر بہت مزہ آیا ۔فلم میں رشی کپور 75سالہ امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ امیتابھ بچن102سال بوڑھے کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے ۔فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 12:56:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :