ہالی وڈ اداکار گیرالڈ بٹلر موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:27

ہالی وڈ اداکار گیرالڈ بٹلر موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ہالی وڈ اداکار گیرالڈ بٹلر ایک موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے۔ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

خبروں کے مطابق 47 سالہ اداکار گیرالڈ بٹلرکی موٹر سائیکل کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا۔ انہیں زخمی ہونے کے باعث اسپتال پہنچا دیاگیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں اداکار کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی۔گیرالڈ موٹرسائیکل کی سواری کے شوقین ہیں۔ اس سے قبل سال 2011 میں بھی وہ موٹرسائیکل چلانے کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:27:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :