نئے لوگوں نے فلمی صنعت کو بہتر بنانے کیلئے اچھا کام کیا،غلام محی الدین

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:01

نئے لوگوں نے فلمی صنعت کو بہتر بنانے کیلئے اچھا کام کیا،غلام محی الدین
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)فلموں کے نامور اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نئے لوگوں نے فلمی صنعت کو بہتر بنانے کیلئے اچھا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ فلمسازی کراچی اور لاہور میں برابری کی سطح پر ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

نت نئے موضوعات پر مبنی کہانیاں اور چاروں صوبوں سے فلم اور ٹی وی کیلئے اداکار کاسٹ کرکے قومی یکجہتی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کراچی کی فلموں کا بزنس بہتر ہو چلا ہے تو پنجاب کے سرمایہ کاروں کو بھی معیاری فلمیں بنانے کیلئے میدان میں آنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میکرز معیاری اسکرپٹس پر توجہ دیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:01:46