خاتون کو دھمکی دینے پر سلمان خان کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج

شیرا نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کردی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:38

خاتون کو دھمکی دینے پر سلمان خان کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون شبنم نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔بھارتی شہر ممبئی کے علاقے باندرا سے تعلق رکھنے والی خاتون شبنم عبدالحمید نے کھار پولیس اسٹیشن میں سلمان خان کے باڈی گارڈ گرمیت سنگھ المعروف شیرا کے خلاف انہیں دھمکانے اور ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبنم پچھلے 5 سالوں سے ممبئی میں مقیم ہیں اور سیکیورٹی کمپنی سی ڈبلیو سی انٹرپرائزز کی ڈائریکٹر ہیں ، شبنم بگ باس سے باہرنکالے گئے زبیر خان کا کیس دیکھ کررہی ہیں۔(زبیر خان نے بگ باس کے گھر سے باہر آتے ہی سلمان خان پر مقدمہ درج کردیا تھا)۔شبنم نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں ایک انجان نمبر سے فون آیا ، فون کرنے والے نے اپنا نام شیرا بتایا اور کہا کہ میں سلمان خان کا باڈی گارڈ بات کررہا ہوں ، اس شخص نے مزید کہا کہ ’ آپ بھائی کو کیوں تکلیف دے رہی ہو، جو بھی ہے آپس میں سیٹل کرلو‘‘، تاہم شبنم نے شیرا کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں خاتون نے شیراکے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا کہ شیرا نیانہیں کھلے الفاظوں میں دھمکی دی ہے جس کے باعث وہ ہراساں ہوئی ہیں۔ شبنم نیمزید کہا کہ ان کے پاس شیرا کی فون کال کا ریکارڈ موجود ہے جو انہوں نے پولیس اسٹیشن میں ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ممبئی پولیس نے بھارتی پینل کوڈ آئی پی سی کے سیکشن 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب شیرا نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی شبنم کو نہیں جانتے۔۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 21:38:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :