کپل شرما نے ٹی وی شومیں انگریزی بولتے ہوئے مزاحیہ وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی

جمعہ 17 نومبر 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ کامیڈی اداکار کپل شرما نے ٹیلنٹ ہنٹ ٹی وی شو ’’سپر ڈانسر‘‘ میں انگریزی بولتے ہوئے مزاحیہ وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کپل شرما ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں انہوں نے حال ہی میں فلم کی تشہیر کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ ٹی وی شو ’’سپر ڈانسر‘‘ میں شرکت کی، انہوں نے شو کے دوارن انگریزی بولتے ہوئے اپنی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ انگریزی بول رہے ہیں اور ججز شلپا شیٹھی، انوراگ باسو، گیتا کپور اور میزبان رتوک دھنجانی اور پریتوش تریپاتھی ہنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کوئی بھی یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ کپل کیا کہنا چاہ رہے ہیں ۔ فلم 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 11:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :