ہالی ووڈ فلم ’’مسٹری تھرلر فلم دی کمیوٹر‘‘ کی نئی جھلکیاں منظرعام پرآگئیں

مسٹری تھرلر مووی دی کمیوٹر اگلے برس 12 جنوری سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی

پیر 20 نومبر 2017 11:54

ہالی ووڈ فلم ’’مسٹری تھرلر فلم دی کمیوٹر‘‘ کی نئی جھلکیاں منظرعام پرآگئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ایکشن کے تڑکے سے بھرپور مسٹری تھرلر ہالی وڈ فلم دی کمیوٹر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم بارہ جنوری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم گھومتی ہے مائیکل نامی انشورنس سیلزمین کے گرد جو روزانہ طویل سفر کرتا ہے ٹرین کا آنے جانے میں, اسی دوران ہوتی ہے اس کی اجنبی حسینہ سے ملاقات۔ مسافر خاتون ایک خاص مقصد کے تحت کرتی ہے مائیکل سے گفتگو میں بٴْنتی ہے اس کے گرد سازش کا ایسا جال جس سے نکلنا ہوجائے گا اس سیلزمین کیلئے محال۔مائیکل کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں لیام نیسن جبکہ مسٹری تھرلر مووی دی کمیوٹر اگلے برس 12 جنوری سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 11:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :