فلم ’’اکتوبر‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل

پیر 20 نومبر 2017 13:14

فلم ’’اکتوبر‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ’’اکتوبر‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون گذشتہ کئی ہفتوں سے دہلی میں فلم ’’اکتوبر‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھے۔ انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سوجیت سرکار ہیں۔ فلم آئندہ سال 13 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:14:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :