باہوبالی کے ہیرو پرابھاس ’’مست مست‘‘بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے دیوانے نکلے

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:07

باہوبالی کے ہیرو پرابھاس ’’مست مست‘‘بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے دیوانے نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء)پرابھاس ، فلم ‘باہو بالی ‘کی کامیابی کے بعد مداحوں کے آنکھ کا تارا بن چکے ہیں۔ فلم’باہوبالی’ اب تک کافی ریکارڈ تور چکی ہے اور دنیا بھر سے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

فلم ‘باہو بالی 2’ کی کامیابی کے بعد فلم کے مرکزی کردار کوانجام دینے والے اداکار پرابھاس کی نجی زندگی پر غور کیا جارہا ہے اور اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہیکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار کا دل 90 ویں دیہائی کی مشہوربولی وڈ ‘مست مست’ اداکارہ پر آچکا ہے۔ جی ہاں۔ پرابھاس بولی وڈ کی مشہور اداکارہ راوینا ٹنڈن کو پسند کرتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں راوینا کا بہت بڑا فین ہوں اور جب کبھی میں فلم’انداز اپنا اپنا’ کا گانا ایلو جی سنم دیکھتا ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے’
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:07:20

Rlated Stars :