ریمبو کا بطور فلم پروڈیوسر میدان میں آنے کا فیصلہ

آئندہ سال اپنی ذاتی پروڈکشن کا آغاز کروں گا ‘ سینئر اداکار

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:01

ریمبو کا بطور فلم پروڈیوسر میدان میں آنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) سینئر اداکار ریمبو نے بطور فلم پروڈیوسر میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ، آئندہ سال اپنی ذاتی پروڈکشن کا آغاز کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ریمبو نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کے حالات کا باغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ذاتی فلم پروڈیوسر کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹی وی پر آنے سے قبل میں دو سال تک اسٹیج ڈرامہ کرتا رہا اور بعد میں اسلام آباد پی ٹی وی سینٹر سے ڈرامہ سیریل ’’ گیسٹ ہائوس ‘‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوا اور ایسا وقت بھی آیا کہ ایک وقت میں میرے پاس بیس سے پچیں فلمیں کا شیڈول ہوتا تھا مگر پھر حالات نے پلٹا کھایا اور فلم انڈسٹری کو کسی کی نظر لگ گئی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اچھی علامت ہے کہ کراچی کے فلمساز آگے آرہے ہیں اور اس حوالے سے میںنے بھی اپنے ذہن میں ایک پلان مرتب کر رکھا ہے اور 2018ء میں بطور پروڈیوسر فلم کا آغاز کروں گا جس کی تمام تفصیلات وقت کے ساتھ منظر عام پر آجائیں گی۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 14:01:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :