احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ 7کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 22 جنوری 2018 13:40

احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ 7کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ 25روز کے دوران 7کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق سال 2017ء کے آخر میں ریلیز ہونیوالی اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ نے ابتدائی 25روز تک سات کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ فلم دس کروڑ تک پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فلم کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جاتا تو یہ چالیس کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس آسانی سے حاصل کر سکتی تھی تاہم موجودہ حالات میں سات کروڑ کا بزنس بھی ایک اچھا ٹارگٹ قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ان حلقوں نے کہا کہ مستقبل میں فلمسازی کے لئے بھرپور منصوبہ بندی کر کے اس کو بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز کرنے سے بڑے مثبت نتائج نکلیں گے جس سے فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 13:40:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :