شاہ رخ خان، کیٹ بلانچے اور ایلٹن جان کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 23 جنوری 2018 12:36

شاہ رخ خان، کیٹ بلانچے اور ایلٹن جان کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا
ڈیوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو غیر منافع بخش تنظیم میر فائونڈیشن جو بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرتی ہے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان کاکہنا ہے کہ آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانچے اور ہالی وڈ گلوکار ایلٹن جان کے ہمراہ 24 واں کرسٹل ایوارڈ جیتنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کے جیتنے کو ممکن بنانے کے لئے اپنی بیوی، بہن اور بیٹی کے شکرگزار ہیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 12:36:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :