ذویا اختر کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے، وجے شرما

بدھ 24 جنوری 2018 13:19

ذویا اختر کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے، وجے شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار وجے شرما نے کہا ہے کہ ہدایتکا ذویا اختر کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار وجے شرما نے فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ذویا اختر جیسے عمدہ ہدایتکار موجود ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلم کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے اور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کر کے مزا آنے والا ہے۔ اداکار وجے شرما فلم ’’گلی بوائے ‘‘ میں ریپر کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2018 - 13:19:48