- Home
- شوبز
- فلم ’’پدماوت ‘‘کی ریلیز کو روکنے کے لئے مظاہرین کی احمدآباد کے مالز میں توڑ پھوڑ، گاڑیوں ..
فلم ’’پدماوت ‘‘کی ریلیز کو روکنے کے لئے مظاہرین کی احمدآباد کے مالز میں توڑ پھوڑ، گاڑیوں کو نذرآتش کردیا
بدھ 24 جنوری 2018 14:13
(جاری ہے)
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہندو رانی ’’پدماوتی ‘‘ سے متعلق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاج منگل کی رات ریاست گجرات کے مرکزی شہر میں شروع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شاپنگ مالز میں دکانوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ 50 موٹرسائیکلوں اور 150سے زائد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جبکہ فسادات کے لئے گجرات بھر میں 500 سے زائد مشتبہ افراد کے نام بھی درج کیے گئے۔
اس سلسلے میں گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپسنھ جدیجا نے کہا ہے کہ فلم کی وجہ سے 48 گھنٹے میں مجموعی طور پر 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیااور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے غیر سماجی عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ فلم "پدماوت" کے خلاف ہندو انتہا پسند گروپوں کی دھمکیوں کے باعث ملک بھر میں25 جنوری کو فلم کی ریلیز پر سنیمائوں کے باہرسیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Kareena Kapoor
Keri Russell
Anjum Shahzad
Sania Saeed
Idris Elba
Mallika Sherawat
Christie Brinkley
Zac Efron
Alexander Skarsgård
Seth Rogen
Govinda
Neelam Muneer
Showbiz News In Urdu
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش