بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

منگل 30 جنوری 2018 19:34

بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق انوپم کھیر اس فلم سے پہلے 511فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ فلم کی کہانی میں محبت کو معاشرے میں سب سے زیادہ طاقتور چیز دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار اندرانی پل چوہدری ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں انوپم کھیر، شانی پائول مکگھی، پوجا بھٹ ، امول شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :