جرمن فلم فیسٹیول میں ’’آئل آف ڈاگز‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

ہفتہ 17 فروری 2018 14:30

جرمن فلم فیسٹیول میں ’’آئل آف ڈاگز‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) جرمنی میں برلن فلم فیسٹیول ستاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا۔ میلے کے پہلے روز اینیمیٹڈ فلم آئل آف ڈاگز کا پریمئیر ہوا جس میں فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر ستاروں کی چکا چوند دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہال فنکاروں کی آمد پر تالیوں سے گونجتا رہا۔ فیسٹیول کے پہلے روز اینیمیڈ فلم آئل آف ڈاگز کا پریمئیر ہوا۔ ریڈ کارپیٹ پر پس پردہ آواز کا جادو جگانے والی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔ آئل آف ڈاگز 19 فلموں کے ساتھ گولڈن ایوارڈ کے لیے نامزد ہے۔برلن فلم فیسٹیول 25 فروری تک جاری رہے گا جس میں 400 سے زائد فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :