فلم ’’جنگلی‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی مکمل

پیر 19 فروری 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال نے فلم ’’جنگلی‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ودیوت جموال ان دنوں امریکن ہدایتکار چک رسل کی فلم ’’جنگلی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی مکمل کر لی ہے ۔ فلم میں ودیوت جموال اشویتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ہاتھیوں کے غیرقانونی شکار کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ فلم رواں سال 19 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :