عالیہ بھٹ میری فلم کے لیی موزوں رہیں تو اچھا ہوگا، سونی رازدان

منگل 20 فروری 2018 13:43

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ و ہدایتکارہ سونی رازدان نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ اگر میری فلم کے لئے موزوں رہیںتو بہت اچھا ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ و فلمی ہدایتکار سونی رازدان جو حقیقیت میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ ہیں اور فلم ’’راضی‘‘ میں بھی عالیہ بھٹ کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے، سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ہدایت کردہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنا چاہیں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی فلم سے متعلق نہیں سوچا ہے اگر فلم کے کردار پر عالیہ موزوں رہیں اور انہوں نے پیشکش قبول کی تو بہت اچھا ہوگا تاہم وہ اس وقت جو کام بھی کر رہی ہیں مجھے اس پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’راضی‘‘ میں عالیہ بھٹ کی والدہ کا کردار ادا کرنا اور ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم کا حصہ بننا خوشی کا باعث ہے کیونکہ یہ ایک بہت اہم فلم ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عالیہ ایسی فلم کا حصہ ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 13:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :