سعودی عرب میں پہلے فیشن ویک کا انعقاد 26 مارچ کو کیا جائے گا

بدھ 21 فروری 2018 16:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2018ء) سعودی فیشن کونسل کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلا عرب فیشن ویک مارچ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی رہنمائی میں سعودی عرب تیل کی دولت سے انحصارختم کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہاہے اور اس ضمن میں نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔جبکہ ثقافت فروغ دینے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔عرب فیشن ویک 26 مارچ سے 31 مارچ تک سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقد کیا جائیگا جبکہ اس کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں ہو گا۔ فیشن ویک کا انعقاد سعودی عرب میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دیناہے۔

وقت اشاعت : 21/02/2018 - 16:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :