شوبز میں کسی نے میرے پیسے نہیں کھائے: عمران عباس

کچھ لوگ ہمارے الفاظ کو توڑ مروڑ کر ایسے منظر نامے پیش کرتے ہیں جن کی حقیقت میں کوئی بنیاد ہی نہیں ہوتی

پیر 8 اپریل 2024 17:46

شوبز میں کسی نے میرے پیسے نہیں کھائے: عمران عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے منفی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے پر سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کچھ روز قبل مختلف سوشل میڈیا پیجز پر عمران عباس کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی۔اداکار نے اس پوسٹ جس میں لکھا تھا کہ کیا اٴْن لوگوں کا عٴْمرہ قبول ہو گا جو دوسروں کے پیسے لے کر بھاگے ہوئے ہیں اور خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران عباس کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایک مشہور پاکستانی پروڈیوسر نے اداکار کے پیسے نہیں دیے اور اب انہی پیسوں سے وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے ہیں۔گزشتہ روز اداکار نے سوشل میڈیا پیجز کے ان منفی اور بے بنیاد دعوئوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔اٴْنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے کہ کس طرح کچھ لوگ ہمارے الفاظ کو توڑ مروڑ کر ایسے منظر نامے پیش کرتے ہیں جن کی حقیقت میں کوئی بنیاد ہی نہیں ہوتی۔
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 17:46:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :