’پیڈ مین‘ 2 ہفتوں کے بعد بھی 100 کروڑ کمانے میں ناکام

بدھ 21 فروری 2018 20:01

’پیڈ مین‘ 2 ہفتوں کے بعد بھی 100 کروڑ کمانے میں ناکام
( آن لائن )بولی وڈ فلم ’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے لیے اگرچہ پوری فلم انڈسٹری سامنے آئی تھی، تاہم فلم نے اندازوں سے کم کمائی کرکے اکشے کمار کی کئی فلموں کی روایت برقرار رکھی۔اگرچہ ’پیڈ مین‘ نے باکس آفس پر کم کمائی کی، تاہم فلم نے اچھے تجزیے بٹورے، بلکہ بھارت کی متعدد ریاستوں نے فلم کو ٹیکس فری بھی قرار دیا۔

(جاری ہے)

باکس آفس تجریہ کاروں کا اندازہ تھا کہ فلم ابتدائی 10 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی، تاہم فلم نے اندازوں سے 30 کروڑ روپے کم کمائی کی۔

’پیڈ مین‘ نے ابتدائی 11 دنوں میں بھارت بھر سے مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ’پیڈ مین‘ نے نہ صرف اندازوں سے کم کمائی کی بلکہ وہ 11 دن میں 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہونے میں ناکام رہی۔اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی اگرچہ پہلے 2 ہفتوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں فلم نے 130 کروڑ روپے کما لیے تھے۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 20:01:23