ویشال بھردواج کی نئی فلم کی عکسبندی دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان کی خراب صحت کے باعث تاخیر کا شکار

جمعرات 22 فروری 2018 13:03

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایت کار ویشال بھردواج کی نئی فلم کی عکسبندی دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان کی خراب صحت کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ویشال بھردواج نے اپنی نئی فلم کے لئے دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان کو کاسٹ کیا لیکن فلم کی عکس بندی چند ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے عرفان خان کویرقان اور دیپیکاپڈوکون کوکمردرد کی وجہ سے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اس لئے ویشال نے فلم کی عکسبندی چند ماہ بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایس حسین زیدی کی کتاب’’مافیا کوئین آف ممبئی‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون سپنا دیدی کا کردارادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 13:03:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :