زندگی کی غیر یقینی صورتحال کو سمجھنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تاپسی پنو کا ٹویٹ

جمعہ 23 فروری 2018 17:03

زندگی کی غیر یقینی صورتحال کو سمجھنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تاپسی پنو کا ٹویٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے زندگی کی غیر یقینی صورتحال کو سمجھنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں زندگی میں جو بھی منصوبہ بندی کرتی ہوں ہمیشہ اس کے برعکس ہوتا ہے اور مجھے ہمیشہ اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاپسی ان دنون فلم ’’من مرضیاں‘‘ اور ’’دل جنگلی‘‘ پر کام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 17:03:07