ایتھلیٹ ہوتی تو عمران خان جیسی کرکٹر بننا پسند کرتی‘ ماہرہ خان

اتوار 25 فروری 2018 15:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی ، کوشش ہوتی عمران خان جیسی کرکٹر بنوں، امید ہے پاکستان میں کھیلوں کے میدان جلد آباد ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سپورٹس ویمن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو کرکٹر بننا پسند کرتی اور میری کوشش ہوتی کہ میں عمران خان جیسی کرکٹر بنوں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے، جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں کرکٹ اور فٹبال کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :