فلم ’’دل جنگلی‘‘ کو پرسوں 9 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے
مجھے کیریئر کے آغاز میں انتہائی بے وقوفانہ اسباب کے باعث مسترد کیا گیا‘اداکارہ تپسی پنو
بدھ 7 مارچ 2018 11:37
(جاری ہے)
ساتھ ہی اداکارہ نے تسلیم کیا کہ اتنی حوصلہ شکنی کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی طرح ان کی چھوٹی بہن شگن پنو کو بھی مشکلات پیش آئیں۔
اداکارہ نے اپنی چھوٹی بہن کی جانب سے اداکاری کے شعبے میں آنے پر کہا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ اب ان کے لیے اتنی مشکلات نہیں ہوں گی، کیوں کہ ان کی بڑی بہن نے مشکلات کا سامنا کرکے اپنا مقام بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی چھوٹی بہن شگن پنو کے لیے بھی اتنی آسانیاں نہیں ہوں گی، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ان کے مقابلے کم مشکلات سے نبرد آزما ہوں گی۔خیال رہے کہ ان کی بہن شگن پنو اگرچہ تاحال کسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئیں، تاہم انہوں نے بھی شوبز میں قدم رکھ لیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی کسی اہم فلم میں نظر آئیں گی۔30 سالہ تپسی پنو نے 2010 میں تامل فلم ’جھمنڈی نادم‘ سے کیریئر کی شروعات کی، تاہم ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’چشم بددور‘ 2012 میں ریلیز ہوئی۔ہندی، تامل اور تیلگو سمیت اب تک 26 فلموں میں جلوہ گر ہونے والی تپسی پنو کی اہم ترین فلموں میں ’پنک، نام شبانہ، دی غازی اٹیک، رننگ شادی اور جڑواں 2‘ شامل ہے۔ان کی آنے والی فلم ’’دل جنگلی‘‘ کو رواں ماہ 9 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، اس میں ان کے ساتھ ثاقب سلیم رومانس کرتے نظر آئیں گے۔’دل جنگلی‘ کی ہدایات ایلیا سین نے دی ہیں، جب کہ اسے دیپشکا دیش مکھ، جیکی بھگنانی، موڈت جین اور ماینک جین نے پروڈیوس کیا ہے۔اس کے علاوہ تپسی پنو کی آنے والی فلموں میں ’سورما‘ اور ’من مرزیاں‘ شامل ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Suhaee Abro
Ayesha Jahanzeb
Neeli
Sam Claflin
Hina Sultan
Syra Yousuf
Noman Masood
Ellie Kemper
Aishwarya Arjun
Shailene Woodley
Emilia Clarke
Sonia Sethi
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا