سلمان خان کو ہر فلم میں منفرد پیش کرنا ایک چیلنج ہے،علی عباس ظفر

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کو ہر فلم میں منفرد طریقے سے پیش کرنا ایک چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ فلم سلطان‘‘ اور ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد اب فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی اداکار سلمان خان کو ہر فلم میں منفرد طریقے سے پیش کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ دلچسپ عمل ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ عمل سکرپٹ سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہفلم سلطان‘‘ اور ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی کامیابی کے بعد اب فلم ’’بھارت‘‘ سے لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ امیدیںوابستہ ہیں اور مجھے دبائو اور چیلنج کے باوجود اپنا سب سے بہترین دینا ہے، فلم کاسکرپٹ ابھی لکھا جارہا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے زیادہ بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :