پاکستان کے عظیم فنکار محمد علی کی 12ویں برسی (آج)منائی جائیگی

بطور ولن فلمی کیریئر کا آغاز کیا‘ کنیز پہلی بطور ہیرو فلم تھی‘شہنشاہ جذبات نے تمغہ امتیاز اور تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے عظیم فنکار محمد علی کی 12ویں برسی (آج)منائی جائیگی‘اس موقع پر ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے قرآن خوانی کروائی اور متعدد تقریبات منعقد کی جائیں گی اور خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ جذباتی اداکاری کیلئے مشہور محمد علی اپریل 1931کو ہندوستان کے شہررام پور میں پیدا ہوئے لیکن قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے حیدرآباد میں سکونت اختیار کی ‘تعلق مذہبی گھرانے سے تھا اوران کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے جس وجہ سے گھر والے فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر شدید مخالف تھے ۔

فنی سفر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان سے کیا لیکن جلد ہی مسحور کن آواز نے انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ‘1962میں فِلم چراغ جلتا رہا سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی معروف فلم کنیز تھی جس پر انہیں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا اور مجموعی طور پر بطور اداکار 450 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ ۔تمغہ امتیاز اور 1984 میں تمغہ حسنِ کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ لیجنڈری اداکار19مارچ 2006کو گردوں کے عارضے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کا فن آج بھی فلم بینوں کے دلوں پرزندہ ہے۔

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :