نانا پاٹیکر بہت متاثر کرتے ہیں، شروتی شرما

پیر 19 مارچ 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بھارتی ماڈل و فلم اداکارہ شروتی شرما نے کہا ہے کہ بطور آرٹسٹ اداکار نانا پاٹیکر انہیں بہت متاثر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شروتی شرما نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ انہیں فلم ’’ویڈنگ اینیورسری‘‘ میں اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، بطور آرٹسٹ اداکار نانا پاٹیکر انہیں حقیقی طور پر بہت متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب جب ان کی فلمیںدیکھتی ہوں تو میں ان کی اداکاری دیکھ کر مسحور رہ جاتی ہوں۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 11:20:07