جولیا رابرٹس میری پسندیدہ اداکارہ ہے ‘ اسٹیج اداکارہ بندیا

بدھ 21 مارچ 2018 18:53

جولیا رابرٹس میری پسندیدہ اداکارہ ہے ‘ اسٹیج اداکارہ بندیا
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) اسٹیج اداکارہ بندیا نے کہا ہے کہ تھیٹر میں کامیابی کے بعد سلور سکرین کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے‘ میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں اداکاری کر کے اپنے ملک کے لئے کوئی بڑاایوارڈ حاصل کروں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں بندیا نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت ایک ارب سے زیادہ آبادی رکھنے کے باوجود پاکستانی ٹیلنٹ کو اپنی انڈسٹری کیلئے استعمال کررہا ہے تو پھر ہم ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ جولیا رابرٹس میری پسندیدہ اداکارہ ہے جبکہ مل گبسن اچھے ہیرو ہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 18:53:21