اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی

بدھ 4 اپریل 2018 22:08

اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) فیملی عدالت نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی،تفصیلات کے مطابق فیملی جج نے عاصمہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر طارق ٹیڈی نے طلاق دیدی ہے اور وہ دو بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا،بچوں کا خرچہ اکیلے برداشت نہیں کرسکتی،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے،عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ آئندہ سماعت پر ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 22:08:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :