سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کا نیا ٹریلرجاری

جمعہ 20 اپریل 2018 12:18

سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کا نیا ٹریلرجاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ڈیوڈ لیچ کی سپر ہیرو فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کا 2 منٹ اور 23 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ٹی جے ملر ( ویسل) اور ریان رینولڈز( ڈیڈ پول / ویڈ ولسن )سپرہیرو کی ٹیم کے لئے انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم اداکار ریان رینولڈز مرکزی کردار جبکہ جوش برولن منفی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں زازی بیٹز، بریانا ہلڈ برینڈ ، جولیئن ڈنیسن، مورینا بکارن اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سال 18مئی کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 12:18:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :