میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا
میشا شفیع نے خاموشی توڑ کر بہادری کا کام کیا ہے ،ْماہم جاوید ،ْلینا غنی ،ْحمنہ رضا کی الگ الگ گفتگو
جمعہ 20 اپریل 2018 14:52
(جاری ہے)
شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔
لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ کے مطابق میشا شفیع کی بہادری کے بعد ان کیلئے یہ ناممکن تھا کہ وہ ان کے حق میں بات نہ کریں اور انہیں یہ نہ بتائیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں بلکہ وہ بھی اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں۔ایک خاتون بلاگر حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں ،ْجہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔انہوںنے کہا کہ میں نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ سیلفی لیں گی جس پر انہوں نے مجھے قریب آنے کو کہا کہ میں ان کے برابر میں کھڑی ہوگئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ میں نے محسوس کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے میری کمر کو چھوا۔خاتون کے مطابق مجھے پتہ تھا کہ یہ کیا حرکت ہے تاہم میں نے اسے نظر انداز کیا اور اپنے آپ سے جھوٹ بولا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ،ْجب میں نے اپنے دوستوں کو بتایا تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے میری بات پر اعتبار کیا یا نہیں تاہم ہم سب اس بات پر متفق ہوگئے کہ شاید علی ظفر اپنے حواسوں میں نہیں تھے۔حمنہ نے لکھاکہ اب میشا شفیع کے الزامات کے بعد مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت درست تھی، میری آواز میری طاقت ہے اور میں اسے درست چیز کیلئے استعمال کر رہی ہوں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تاہم علی ظفر نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Sanaa Lathan
Crystal Bernard
Mandana Karimi
fauzia chaudhry
Whitney Cummings
Chris Pratt
Sarah Michelle Gellar
Tahir shah singer
Analeigh Tipton
Tariq rafu
Annette Bening
Sharon Stone
Showbiz News In Urdu
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش