فلم ’’سمبا ‘‘ کی عکسبندی 7جون سے حیدرآباد میں شروع کی جائے گی

منگل 24 اپریل 2018 12:31

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کی تیاریاں جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا ‘‘ کی عکسبندی 7جون سے حیدرآباد میں شروع کی جائے گی جس کے لئے اداکار رنویر سنگھ جلد تیاریاں شروع کریں گے کیونکہ اس سے قبل رنویر سنگھ کندھوں کی تکلیف میں مبتلا تھے جنہیں اب ڈاکٹرز نے مکمل طور پر صحتمند قرار دے دیا ہے لیکن رنویر سنگھ اپنے فزیو تھراپسٹ سے اس متعلق مزید معلومات کے لئے ملاقات کریں گے جبکہ انہوں نے فلم ’’سمبا‘‘ کے لئے پہلے ہی ٹریننگ کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

اداکار رنویر سنگھ نے اگرچہ کندھوں کی تکلیف پر قابو پا لیا ہے اور اپنے جسم کے نچلے حصے کی ورزش اور ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ سارا علی خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔
وقت اشاعت : 24/04/2018 - 12:31:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :