اپنے کم بیک کا تصور سمجھ میں نہیں آیا، کرینہ کپور خان

منگل 22 مئی 2018 12:57

اپنے کم بیک کا تصور سمجھ میں نہیں آیا، کرینہ کپور خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ کم بیک کے خیال یا تصور کو نہیں سمجھ سکتیں۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کم بیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تیمور کی پیدائش کے دوران کوئی بریک نہیں لیا کیونکہ وہ اس تمام عرصے کے دوران بھی کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت رہی ہیں اور فلمی دنیا سے دور رہنے کے باوجود بھی اس وقت کو اور ماں بننے کی خوشی سے لطف اندوز ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ریہا کپور کے ساتھ فلم ’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں کام کرنے پر خوشی ہے اور صرف یہی نہیں انہوں نے تیمور کی پیدائش کے بعد میرے فلم کے لئے واپس آنے کا بھی انتظار کیا۔ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 12:57:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :