فلم ’’ہیرا پھیری۔ 3‘‘ بھی باقی 2 فلموں جتنی کامیاب ہو گی، پروڈیوسر فیروز نادیا والا

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر فیروز نادیادوالا نے کہا ہے کہ فلم ’’ہیرا پھیری۔ 3‘‘ بھی باقی 2 فلموں جتنی کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر فیروز نادیا والا نے کہا ہے کہ اداکار اکشے کمار اور اندرا کمار کے فلم کی ہدایتکاری دینے پر بے حد خوشی ہے اور انہیں یقین ہے کہ جس طرح فلم ’’ ہیرا پھیری ‘‘ اور ’’پھر ہیرا پھیری ‘‘ کامیاب ہوئیں اسی طرح اس سلسلے کی تیسری فلم ’’ہیرا پھیری۔

3‘‘ بھی اتنی ہی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اکشے ایک اچھے انسان ہونے کے ساتھ بہت اچھے اداکار بھی ہیں، ہمارے درمیان کے مسائل حل کر لئے گئے ہیں جس کے باعث اکشے واپس آگئے ہیں۔ فلم میں اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول ایک بار پھر اکٹھے دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 25/05/2018 - 11:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :