ترقی اور سرمایہ کاری لانے کیلئے انفراسٹر اکچر ضروری ہے‘ لیلیٰ صدیقی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) اداکارہ لیلیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیر و ترقی کے کاموں کے ساتھ عوام کو انکے بنیاد ی حقوق کی فراہمی بھی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںلیلیٰ صدیقی نے کہا کہ وژن کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں ترقی اور سرمایہ کاری لانے کیلئے انفراسٹر اکچر ضروری ہے لیکن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ہم ترقی کے خواب کوپورا کر سکتے ہیں ملک میں یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہم معاشرے میں خود تفریق پیدا کر رہے ہیںریاست ایک طاقت ہوتی ہے اگر ریاست چاہے تو ملک میںیکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ممکن ہے لیکن ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے حکمران کیوں غریب کو اپنے برابر ہونے دیں گے ۔

وقت اشاعت : 26/05/2018 - 16:21:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :