اگر فلم ’’ریس 3‘‘ بری فلم ہوتی تو باکس آفس پر کبھی اچھا بزنس نہیں کرتی، بوبی دیول

جمعرات 21 جون 2018 13:44

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ اگر فلم ’’ریس 3‘‘ بری فلم ہوتی تو باکس آفس پر کبھی اچھا بزنس نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ کچھ فلمیں اچھی ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات وہ فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرتیں لہذا فلم کی کامیابی اور ناکامی کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ فلم بینوں نے فلم ’’ریس 3‘‘ اور میرے سمیت ٹیم کے کام کو پسند کیا ہے اور جب ہم بری فلم بناتے ہیں تو تنقید ہم پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اگر فلم ’’ریس 3‘‘ بری فلم ہوتی تو باکس آفس پر کبھی اچھا بزنس نہیں کرتی۔ بوبی دیول فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:44:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :