امید ہے والدہ کی طرح اپنی شخصیت بنا سکوں،جھانوی کپور
جمعہ 6 جولائی 2018 16:01
(جاری ہے)
جھانوی کپور کیلئے ان کی پہلی فلم کی ریلیز کا موقع نہایت خوشی کا وقت ہے لیکن ان کی والدہ کی غیر موجودگی انہیں شوٹنگ کی ریلیز کا پہلا دن یاد دلاتی ہے جب سری دیوی بونی کپور کے ساتھ سیٹ پر موجود تھیں۔
واضح رہے کہ سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں دبئی کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے اور ڈب میں ڈوبنے کے باعث ہوا۔سری دیوی کا انتقال جھانوی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ہوا، اس کے باوجود جھانوی نے اپنی فلم کی شوٹنگ وقت پر مکمل کی۔انہوں نے کہا کہ ’میری شوٹنگ کا پہلا دن کافی یادگار تھا،میں نے اس کا آغاز اچھی طرح کیا، کیوں کہ میں نے پہلے سے بہت تیاری کر رکھی تھی۔جھانوی نے کہا کہ ’ارجن کافی سمجھدار ہیں،بالکل ہمارے والد کی طرح، وہ آپ کا ساتھ ایسے دے سکتے ہیں جیسے ہر کوئی نہیں دے سکتا،اور یہ تجربے اور کامیاب فلمیں دینے سے سمجھ آتا ہے،سب نے ہی ارجن کے بارے میں ہمیشہ اچھا کہا ہے،جیسے ان کی تربیت ہوئی ہے وہ کافی ایماندار ہیں اور سب کی عزت کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’حیرت انگیز طور پر اگر واحد کوئی چیز ہے جسے میں اپنی والدہ سے نہیں جوڑتی تو وہ میرا کام ہے،ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہوگا،اداکاری ایک واحد کام ہے جو میں اپنی والدہ کے بغیر کرسکتی ہوں‘۔واضح رہے کہ سری دیوی کے انتقال کے بعد جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی اداکار ارجن کپور نے بھی اس مشکل وقت میں جھانوی اور ان کی بہن خوشی کا ساتھ دیا۔جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم ’دھڑک‘ رواں ماہ 20 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔اس فلم میں جھانوی کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھکڑ کام کرتے نظر آئیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Joe Jonas
Tina Sani
Hamza Ali Abbasi
Tamara Taylor
Tooba Siddiqui
Baber Khan
Amanat Chan
Alexandra Breckenridge
Urwa Hocane
Javeria Abbasi
Kevin Durand
Camilla Belle
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ