اجے دیوگن لندن میں فلمساز لو رنجن کی نئی فلم کی عکسبندی میں مصروف

منگل 10 جولائی 2018 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اداکارہ رکول پریت سنگھ کے ہمراہ لندن میں فلمساز لو رنجن کی نئی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن ان دنوں اداکارہ رکول پریت سنگھ کے ہمراہ لندن میں فلمساز لو رنجن کی نئی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں، دونوں اداکاروں کی سیٹ پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ہیں جن میں اجے دیوگن گہرے سبز رنگ کی جیکٹ، نیلی شرٹ اور سفید پینٹ جبکہ رکول پریت سنگھ پیچ رنگ کی ساڑھی میں دکھائی دے رہی ہیں، فلم کی عکسبندی لندن اور ہما چل پردیش میں کی جائے گی اور یہ فلم رواں سال دوسہرا پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/07/2018 - 14:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :