صرف پیسہ کمانا ہرگز مقصد نہیں ،فن کو بھی پروموٹ کرتا ہوں ‘ ڈاکٹر اجمل ملک

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ صرف پیسہ کمانا ہرگز مقصد نہیں بلکہ میں فن کو پروموٹ کرتا ہوں ،ہمیشہ عوامی مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیج ڈرامے پیش کیے ہیں جن کو عوامی سطح پربے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے اسٹیج ڈراموں میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع ملا کیونکہ یہ فنکار سینئرز کے ساتھ کام کر کے سیکھتے ہیں اور مستقبل کی کھیپ تیار ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ ہر انسان کی ضرورت ہے لیکن بعض شعبے ایسے ہیں جس میں صرف پیسہ ہی نہیں کمایا جاتا بلکہ ا س شعبے کو زندہ رکھنے اور اسکی ترقی کے لئے کچھ قربانی بھی دینا پڑتی ہے اور میں اسی کا قائل ہوں۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 14:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :