سوناکشی سنہا کی آواز میں گائے گئے گانے’’میرانام چن چن چو‘‘ کی عکسبندی مکمل

جمعرات 9 اگست 2018 17:54

سوناکشی سنہا کی آواز میں گائے گئے گانے’’میرانام چن چن چو‘‘ کی عکسبندی مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں سوناکشی سنہا کی آواز میں گائے گئے گانے’’میرانام چن چن چو‘‘ کی عکسبندی مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ سوناکشی سنہا نے 2016 میں فلم ’’اکیرا‘‘ اور2017 ء میں فلم ’’نور‘‘ میں گانا کانے کے بعد فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کے لئے گانا گایا، گانا’’میرانام چن چن چو‘‘ اس سے قبل 1958میں بنائی گئی فلم ’’ہاور برج‘‘ میں گایا گیاتھا۔ فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں اس گانے کو اداکارہسوناکشی سنہا اور ان کے ساتھ اداکار جیسی گل پر فلمایاگیا ہے۔.اس فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جبکہ فلم کو 24 اگست کوریلیز کیاجائے گا۔

وقت اشاعت : 09/08/2018 - 17:54:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :