سوناکشی سنہا نے کپل شرما کو میرا مذاق اڑانے پرڈانٹ دیا تھا، شتروگھن سنہا

ہفتہ 11 اگست 2018 15:03

سوناکشی سنہا نے کپل شرما کو میرا مذاق اڑانے پرڈانٹ دیا تھا، شتروگھن سنہا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ناموربالی وڈ اداکاراورسیاستدان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک بار کپل شرما کو میرا مذاق اڑانے پرڈانٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماضی کے نامور اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے ایک بھارتی ویب سائٹ کوانٹرویودیتے ہوئے کپل اور ان کے مذاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل نے لتا منگیشکر، آشابھوسلے، امیتابھ بچن سمیت تمام لوگوں کی نقل اتاری ہے اوریہ سب اس وقت تک ٹھیک لگتا ہے جب تک آپ کسی کا مذاق اڑانے میں حد پارنہیں کرتے۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ ایک بار کپل شرما نے اپنے شو میں میری نقل اتاری اس وقت شو میں میری بیٹی سوناکشی بھی موجود تھی اور انہوں نے کپل شرما کو ان کی حدود پارکرنے پر ڈانٹا۔واضح رہے کہ کپل شرما کا کامیاب کیرئراس وقت زوال پذیر ہوا جب جہاز میں ان کے دوست سنیل گوروور کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے کے بعد کپل کی مقبولیت میں بتدریج کمی آتی گئی اور ان کا شو بھی بند ہوگیا، آج کل کپل کسی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 15:03:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :